بینک میں تین فٹ لمبا کوبرا سانپ نکل آیا،عملہ کی دوڑیں

بینک میں تین فٹ لمبا کوبرا  سانپ نکل آیا،عملہ کی دوڑیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مقامی بینک میں 3فٹ لمباکوبرا سانپ نکل آیا،عملہ سمیت کھاتہ داروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی قصبہ گجرات میں مقامی بینک میں 3فٹ لمبا کوبرا سانپ نکل آیا، سانپ کو دیکھ کر بینک کا عملہ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیاجبکہ موجود صارفین کی دوڑیں لگ گئیں۔اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو پکڑ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں