بلغاریہ کی سفیر کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

بلغاریہ کی سفیر کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

ملتان(لیڈی رپورٹر) پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔

پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات تعلیم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس موقع پر بلغاریہ کی سفیر کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری مختلف تعلیمی تدریسی اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ بعد ازاں معزز مہمان نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ لیکچر تھیٹر کمپلیکس اور نشتر سکل لیب کا دورہ بھی کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں