کھاد کی عدم فراہمی،گندم کا ہدف پورا نہیں ہوگا، ذوالفقار اعوان

کھاد کی عدم فراہمی،گندم کا ہدف پورا نہیں ہوگا، ذوالفقار اعوان

وہاڑی(نمائندہ دنیا )مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے لگام کھاد مافیا کے ساتھ ساز باز ہوچکی ہے ،کاشتکار کھاد کیلئے خوار ہوگئے۔

کھاد کی عدم فراہمی پر اس بار ضلع وہاڑی میں گندم کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوسکے گا اور کاشتکاروں کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔ملک ذوالفقار اعوان کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہمی کو فوری یقینی نہ بنایا گیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا، انتظامیہ کھاد مافیا کو لگام ڈالے ،مارکیٹ میں کھاد وافر مقدار میں موجود ہے مگر کاشتکاروں کو ایک بوری تک میسر نہیں بلکہ کھاد کو بلیک میں کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے ،اگر کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہم نہ کی گئی تو وہاڑی غلہ منڈی اور کھاد ڈیلروں کے گوداموں کے سامنے کاشتکار احتجاجی دھرنا دیں گے ۔کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف شاہ کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی حق تلفی کا نوٹس لیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں