ناقص اچار،مصالحے بنانے والی فیکٹری پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ

ناقص اچار،مصالحے بنانے والی فیکٹری پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ناقص خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ویجیلنس ٹیم کی خفیہ پر حافظ والا اومیگا سٹی کے قریب اچار اور مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر کارروائی کی گئی۔ تیار شدہ خوراک کو نیلے کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا جا رہا تھا۔ فوڈ بزنس مالکان ممنوعہ چائنہ نمک کی پیکنگ بھی کر رہے تھے ۔ پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص خوراک بنانے والے عناصر کی خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں