بستی ملوک میں تجاوزات مافیا بے لگام ،سڑکیں سکڑ گئیں

بستی ملوک میں تجاوزات مافیا بے لگام ،سڑکیں سکڑ گئیں

بستی ملوک(نامہ نگار)بستی ملوک میں تجاوزات مافیا بے لگام ،چوک چوراہے اورسڑکیں سکڑ گئیں،ریڑھی بانوں نے سڑکوں اور چوکوں پر قبضہ کرلیا، پیدل چلنا بھی محال ہوگیا، شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی۔

تفصیل کے مطابق مین چوک سمیت چاروں اطراف بشمول دنیاپور روڈ تجاوزات کے باعث سکڑ گئے ،پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے ،ریڑھی بانوں سمیت دکاندار سامان لیکر روڈ پر پہنچ گئے جبکہ یہی صورت حال اڈا لاڑ میں تھی جہاں پر گزشتہ روز ضلع کونسل ملتان کے عملہ نے پہنچ کرتجاوزات ختم کراتے ہوئے روڈ ز کوصاف کرایا،تجاوز ات شدہ سامان بحق سرکار قبضہ میں لے لیا۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث عوام اذیت کا شکار ہیں، ٹریفک کی روانی ہمہ وقت متاثر رہتی ہے ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر دکانداروں کو ان کی حدود تک پابند اورریڑھی بانوں کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں