غیرقانونی پٹرول ایجنسی مالکان کا اہلکار پر تشدد، موبائل توڑ دیا

غیرقانونی پٹرول ایجنسی مالکان کا اہلکار پر تشدد، موبائل توڑ دیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف آپریشن،نشاندہی کر کے تصویر بنانے والے سپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل پر ایجنسی مالکان کا تشدد،موبائل پھینک کر توڑ دیا،تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے ،اہل علاقہ کی مداخلت پر ملازم کو رہائی ملی ۔

تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل اظہر اقبال نے موضع رادھو میں غیر قانونی آئل ایجنسی کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی تصویریں اور ویڈیو بنائی تو ایجنسی مالکان اورجعفر بٹ صفدر بٹ نے دیگر ساتھیوں عمران بھٹہ، گل شیر پٹھان اور4نامعلوم کے ہمراہ سپیشل برانچ کے ملازم کو پکڑ کر تھپڑ مارے اور موبائل چھین کر پھینک دیا جس سے ہزاروں مالیت کا قیمتی موبائل فون ٹوٹ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں