دکانداروں کافٹ پاتھوں پر قبضہ،آہنی جنگلے اکھاڑ دئیے
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)اکبر بازار کے اطراف میں عوام کے پیدل چلنے کیلئے بنائے گئے فٹ پاتھوں پر بااثر دکانداروں کا قبضہ، دکانداروں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے فٹ پاتھوں کو دکانوں کا حصہ بنالیا۔
فٹ پاتھ پر سامان سجا کر پیدل چلنے والوں سے سہولت چھین لی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔