وارداتیں،گھر کا صفایا،شہری موٹرسائیکل،نقدی سے محروم

وارداتیں،گھر کا صفایا،شہری موٹرسائیکل،نقدی سے محروم

سکندرآباد(نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں ڈاکو ایک گھر کا صٖفایا کرگئے جبکہ شہری موٹرسائیکل، لاکھوں کی نقدی اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق موضع جلالپور کھاکھی چاہ وگ والا کارہائشی گل محمد فیملی کے ہمراہ گھر پر سوا ہوتھا کہ چار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ کو کمرے میں بند کرکے یرغمال بنا کر5تولہ طلائی زیورات5،لاکھ سے زائد کی نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے ۔دوسری طرف تھانہ سٹی کے علاقے محلہ فاروق پورہ کا رہائشی ابوبکر صدیق موٹرسائیکل ،نقدی اورقیمتی موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں