بوریوالا میں تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

 بوریوالا میں تعمیراتی کام بروقت  مکمل کرنے کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے بوریوالا شہر کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے شہر کی مختلف سڑکو ں، نئے بس اسٹینڈ اور گورنمنٹ بوائز کالج ہال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور افسران کو تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو چیف آفیسر بلدیہ بوریوالا نے ایک ارب 25کروڑ روپے کی لاگت سے جاری سڑکوں کے تعمیراتی کام پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسروں سے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے تعمیراتی کام میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنائیں ، ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کا مقصد عوام کو جلد انکے ثمرات سے مستفید کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں