غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں رواں دواں

غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں رواں دواں

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں، جرائم میں غیر معمولی اضافہ۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹیں تیار کرنے والے کاریگروں کی موجیں لگ گئیں۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی توجہ ایسے کارروبار کرنے والوں کی طرف مبذول کرنے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں حکومتی پابندی کے باوجود غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں اندرون شہر ومضافاتی علاقوں کی سڑکوں پر رواں دواں ہیں، شہر بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بنانے والی دکانیں نت نئے ڈیزائنوں کی نمبر پلیٹوں سے سجی ہوئی ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی ایکسائز آفیسر اورڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بنانے والے دکانداروں اور گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں