ماچھیوال ، فاسفورس ، یوریا کھادکا سرکاری ریٹ پر ملنا ناممکن

ماچھیوال ، فاسفورس ، یوریا کھادکا سرکاری ریٹ پر ملنا ناممکن

ماچھیوال (نامہ نگار)ماچھیوال اور گردونواح میں فاسفورس اور یوریا کھادوں کا سرکاری ریٹ پر حصول خواب بن کر رہ گیا ،من مانے ریٹ پر فروخت جاری ،ضلعی انتظامیہ نے کسانوں کو بلیک مافیا اور ڈیلرز حضرات کے رحم کرم پر چھوڑ دیا۔

گندم کی فصل کی کے پہلے پانی کے لیے کسان کھاد کی تلاش میں دربدر ٹھوکریں کھانے مجبور ہیں ۔ گندم کی کاشت کے شروع میں ہی یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر تھی ،رہی سہی کسر بلیک مافیا نے پوری کردی ،ڈی اے پی 15000 اور یوریا5000سے 5200سوروپے فی بوری تک فروخت ہونے لگی۔ کسانوں اویس، سلام، عالم شیر، عدنان، وسیم احمد، بلال بھائی، اجمل علی، آفتاب، قطب الدین ودیگر نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اعلیٰ افسروں وحکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ کسان کو سرکاری ریٹ پر یوریا اور فاسفورس کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا اورڈیلر مافیا کو لگام ڈالی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں