کرسمس پر قیام امن کیلئے فول پروف انتظامات کرینگے ، اسد علی

کرسمس پر قیام امن کیلئے فول پروف انتظامات کرینگے ، اسد علی

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے تمام مذاہب کے رہنماؤں کا تعاون مثالی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع میں کرسمس کی تقریبات کے پرامن اور خوشگوار ماحول میں انعقاد کے لئے فول پروف حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے سلسلے میں ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور ضلعی امن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ محمد اسد علی نے مزید کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ پائیدار امن کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قیام امن کیلئے علماء کرام کا مثبت کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے جن کے تعاون،تجاویز اور رہنمائی سے کرسمس کے موقع پر امن و امان کی شاندار روایات کو قائم رکھا جائے گا ۔ اجلاس سے مدیر جامعہ سراج العلوم لودھراں مولانا محمد میاں ، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت لودھراں حافظ محمد اکرم کانجو ، ملک عابد منگلا ، میاں پیر خورشید احمد اویسی کہروڑپکا ، مہتمم جامعہ رحیمیہ دنیاپور حسین احمد ، مفتی اصغر علی رضوی دنیاپور اور سید غلام مرتضی سمیت ڈاکٹر جعفر رضا نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں