ریکوری مہم کی یومیہ مانیٹرنگ کی جارہی، چودھری دانش

ریکوری مہم کی یومیہ مانیٹرنگ کی جارہی، چودھری دانش

ملتان( وقائع نگار خصوصی ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش کی ہدایت پر ریونیو میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تمام ریکوری افسروں کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کا ٹاسک اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے گزشتہ روز بھی کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجز نے 02دسمبر کو فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سرکل افسروں کی جانب سے سروے کے دوران غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کرنے بارے اور نئے صارفین کوبلنگ نیٹ ورک میں شامل کرنے ، کیٹگری کی تبدیلی پر نئے ٹیرف کے مطابق بل جاری کرنے بارے تفصیلی رپورٹ بھی منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش کو پیش کی گئی اور اب تک 9ہزار سے زائد صارفین کو بلنگ نیٹ ورک میں شامل کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ و چیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ نے کہا کہ کمرشل اور گھریلو صارفین کے بلوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندہ صارفین کے سیوریج اور واٹر سپلائی کی کنکشنز بلا امتیاز منقطع کر کے ریکوری میں اضافہ کرنے کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں