تحفظ مرکز،217درخواستوں کو نمٹا دیا گیا:ڈی پی او

 تحفظ مرکز،217درخواستوں کو نمٹا دیا گیا:ڈی پی او

لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس تحفظ مرکز کے ذریعے خواتین، ٹرانس جینڈرز اور بچوں کے مسائل پر فوکس کیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسام بن اقبال نے پولیس تحفظ مرکز کی نومبر میں شاندار کارکردگی بتاتے ہوئے کیا۔ڈی پی او حسام بن اقبال نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پولیس تحفظ مرکز کو موصول ہونے والی 217 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ان موصول درخواستوں میں گھریلو لڑائی جھگڑا کی 19، کاغذات گمشدگی 133، راشن کیلئے 06اور 03 معذور افراد کو وہیل چیئر کے حصول کی درخواستیں موصول ہوئی۔ حسام بن اقبال نے مزید کہا کہ تحفظ مرکز سے ہر ماہ ہزاروں افراد مستفید ہورہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں