نظام تعلیم ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے :عمارہ نور

نظام تعلیم ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے :عمارہ نور

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)صدر اسلامی جمعیت طالبات جنوبی پنجاب عمارہ نور نے کہا کہ نظامِ تعلیم ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔۔

 ایم ڈی کیٹ کے مسائل، مخلوط تعلیمی ماحول،نصاب میں شامل ناکافی اسلامی مواد،جامعات میں بڑھتے ہوئے ہراسانی کے واقعات اور کھلم کھلا منشیات کا استعمال یہ سب غیر اسلامی نظام تعلیم کا شاخسانہ ہیں ۔پاکستان کا موجودہ فرسودہ نظام تعلیم نہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور نہ طلبا کی صلاحتیوں کو نشوونما دینے کا باعث ہے ۔تعلیمی بجٹ میں مسلسل کمی،طلبہ یونینز پر پابندی، امتحانات کا غیر شفاف نظام و مہنگی تعلیم نے مسائل کو مزید گھمبیر کر دیا ہے ۔ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی بجٹ میں اضافے ،طلبہ یونین کی بحالی، طالبات کیلئے علیحدہ جامعات کا قیام ،اردو کو ذریعہ تعلیم بناتے ہوئے ،یکساں نظام تعلیم کے ذریعے موجودہ نظام میں اصلاحات کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں