سپیشل ایجوکیشن وہاڑی میں عالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں تقریب

سپیشل ایجوکیشن وہاڑی میں عالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں تقریب

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) سپیشل ایجوکیشن وہاڑی میں بین الاقوامی یوم برائے معذوراں کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

 جسے سپیشل بچوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن وہاڑی سید ماجد علی شاہ مرحوم کی یاد سے منسوب کیاجس کے مہمان خصو صی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ تھے سپیشل بچوں نے قومی ترانہ، مختلف موضوعات شاندار ٹیبلوز اور پرفارمنس پیش کرکے مہمانوں کے دل جیت لیے خصوصی بچوں کی شاندار پرفارمنس پر حاضرین نے خوب داد دی ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے اساتذہ کی تعلیم و تربیت پر کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ عالمی یوم معذوراں منانے کا مقصد خصوصی بچوں سے اظہار یکجہتی اور معاشرے کو انکے بنیادی حقوق سے آگاہی دینا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں