کرم پور،ڈاکوؤں نے 2شہریوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر1زخمی

کرم پور،ڈاکوؤں نے 2شہریوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر1زخمی

وہاڑ ی کرم پور، میلسی(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ کرم پور کی حدود میں ڈاکو تاجر سمیت دو شہریوں کو لوٹ کرفرار ہوگئے۔۔

 ، مزاحمت پر شہری اللہ دتہ کوفائرنگ کر کے زخمی کردیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کرم پور سے ایک فرلانگ پر تاجر عبدالخالق ونجارہ کے ساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتی میں 3ڈاکو اس سے موٹر سائیکل، نقدی 10ہزار اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تین ڈاکوؤں نے اڈا ہری چند کے قریب اللہ دتہ سے 50ہزار روپے چھین لیے اورمزاحمت پر فائر مارکر زخمی کردیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں