گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے :صارفین

 گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے :صارفین

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) صارفین نے کہا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے رات ساڑھے آٹھ بجے کی بجائے دس بجے سے لوڈشیڈنگ شروع کی جائے۔۔

باگڑسرگانہ سرائے سدھو کوٹ اسلام ودیگر درجنوں ملحقہ علاقوں میں رات ساڑھے آٹھ بجے سے ہی گیس بند کر دی جاتی ہے اس دوران کاروباری طبقہ کے افراد کے علاوہ دور دراز علاقوں میں محنت مزدوری کرنے والے لوگ بمشکل گھروں کو پہنچتے ہیں مگر آ گے گیس نہ ہونے کی وجہ سے ان کو ٹھنڈا کھانا کھانا پڑتا ہے اور پورا دن محنت مزدوری سے واپس آنیوالے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے عوامی حلقوں رمضان قیصر،ندیم صفدر ، سجاد لیاقت علی ودیگر عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کے ٹائم میں تبدیلی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں