آسٹرونومیکل سوسائٹی کے تعاون سے چانددیکھنے کا سیمینار

آسٹرونومیکل سوسائٹی کے تعاون سے چانددیکھنے کا سیمینار

ملتان(خصوصی رپورٹر)انسٹیوٹ آف فزکس اور ملتان آسٹرونومیکل سوسائٹی کے تعاون سے چاند دیکھنے کا سیمینار منعقد ہو ا۔۔

 جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کیا ،ملتان آسٹرونومیکل سوسائٹی کے انجینئر محمد کاشف اور ڈاکٹر نعیم احمدکے روشن خیال لیکچرز ہوئے ،فلکیات کے بنیادی تصورات پر روشنی ڈالی گئی اوراس میں یونیورسٹی کے طلبا ،ٹیچرز،فیملیز اور دیگر ملازمین نے شرکت کی ،حاضری کی طرف سے سیشن میں آسٹرونومیکل سے متعلق کئے گئے سوالات کا احسن طریقے سے جواب دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاویداحمدنے اعلان کیاکہ مستقبل قریب میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں باقا عدہ ٹیلی سکوپ اور مختلف آسٹرو فزکس کے آلات نصب کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں