نشتر میڈیکل کالج و یونیورسٹی کی ایم ڈی ایم ایس ورکشاپ ختم

نشتر میڈیکل کالج و یونیورسٹی کی ایم ڈی ایم ایس ورکشاپ ختم

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل کالج و یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ ایم ڈی ایم ایس ورکشاپ کا اختتام ہو گیا ہے ۔

تین روز تک جاری رہنے والی کمیونیکیشن سکل ورکشاپ میں ڈی جی خان، رحیم یار خان، بہاولپور، ساہیوال، چلڈرن ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے شرکت کی، سربراہی پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کی۔ ورکشاپ کے دوران پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے ورکشاپ کے شرکا کو کمیونیکیشن سکلز کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکا نے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورکشاپ کو تمام شرکا کیلئے بے حد مفید قرار دیتے ہوئے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی محنت کو سراہا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زیر تعلیم ڈاکٹرز کی یہ ورکشاپ قبل ازیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں منعقد کی جاتی تھیں لیکن پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی خصوصی کاوشوں سے اب اس ورکشاپ کا انعقاد نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ہوتا ہے جو کہ جنوبی پنجاب کے ایم ڈی۔ ایم ایس طلبہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں