ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی میں صفائی بہتر بنانے کا حکم
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت پر رائس کنٹرول کیلئے ضلعی انتظامیہ کے عملی اقدامات جاری ہیں -
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے پھر ضلع کی بڑی سبزی منڈی کے دورہ کے دوران سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں بولی کرائی کرائی-انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منڈیوں میں کم قمیت کا فائدہ عام مارکیٹ میں صارفین تک ہر صورت پہنچایا جائے -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پیاز،ادرک کے ریٹس بارے بھی دریافت کیا اور منڈی میں صفائی بھی بہتر بنانے کا حکم دیدیا -ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں پر کڑا پہرہ دیا جارہا ہے - اوپن مارکیٹ میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت پالیسی ہے ۔