ضلعی انتظامیہ کا عدالتی کیسز کی فوری پیروری کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا عدالتی کیسز کی فوری پیروری کا فیصلہ

ملتان (لیڈی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی ریلیف کیلئے عدالتی کیسز کی فوری پیرو ی کا فیصلہ کیا ہے۔۔

 ، تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو عدالتوں میں شہریوں کی شکایات اور نوٹسز کا فوری جواب دینے اور ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا ، ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور ضلعی افسروں پر مشتمل مشترکہ ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے ۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرنے اپنی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرک اٹارنی جنرل کفایت اللہ مگسی اور اسسٹنٹ کمشنرز و ریونیو افسران بھی شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عدالتی نوٹس اور ذاتی طلبی پر فوری ریکارڈ پیش کیا جائے ، عدلیہ اور انتظامیہ کی مثالی کوآرڈی نیشن سے ہی انصاف کی تیز تر فراہمی ممکن ہے ۔رضوان قدیر نے کہا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے عدالتی کیسز کا مکمل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زکی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں