گیس لوڈشیڈنگ،لکڑی،کوئلہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،گھریلو نظام درہم برہم

گیس لوڈشیڈنگ،لکڑی،کوئلہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،گھریلو نظام درہم برہم

ملتان (زینب گردیزی سے )ملتان میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ۔۔

، مانگ بڑھنے سے لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،چولہے ٹھنڈے ہونے سے گھریلو نظام درہم برہم ہوگیا۔تفصیل کے مطابق موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی، ٹال مالکان نے 200سے 300فیصد تک ریٹ بڑھادئیے ،لکڑمنڈی میں لکڑی کی فی من قیمت 2000 روپے جبکہ کوئلے کے 3 سے 4 ہزار روپے تک وصول کیے جارہے ہیں، شہری سردی زیادہ ہونے پر گیس کی عدم دستیابی سے پریشان ہوکر لکڑی اور کوئلہ خریدنے لکڑ منڈی کا رخ کر رہے ہیں لیکن قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ٹال مالکان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نتیجہ ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے گیس لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ،لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں