ڈاکو بیوپاری سے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لے اُڑے

 ڈاکو بیوپاری سے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لے اُڑے

جہانیاں (نامہ نگار )جہانیاں کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ،ڈاکو گن پوائنٹ پر بیوپاری سے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لے اُڑے ، پولیس جہانیاں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے اُلٹا متاثرہ شخص کو ہی حوالات بند کر دیا۔۔۔

 میڈیا پر خبر نہ دینے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا ، متاثرین کا احتجاج ،جہانیاں پولیس مردہ باد کے نعرے ،اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مرسلین نامی بیوپاری سے 3 کروڑ پچاس لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔متاثرہ شخص کے مطابق 15 پر کال کرنے کے آدھے گھنٹے بعد بھی پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی جبکہ تھانہ جہانیاں اور جائے وقوعہ کا فاصلہ چند فر لانگ ہے ، ایس ایچ او ریاض سیال ڈاکوؤں کو ٹریس کرنے اور مقدمہ درج کرنے کے بجائے اُلٹا متاثرہ شخص کو ہی حوالات بند کر کے پریشر ڈالتا رہا کہ میڈیا کے پاس خبر نہیں جانی چاہیے ، کئی گھنٹے حوالات میں بند رکھنے اور صحافیوں کو خبر نہ دینے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا۔ متاثرین نے جہانیاں پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس مردہ باد کے نعرے لگائے اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال کے لیئے لمحہ فکریہ ہے کہ ڈاکو اب پولیس سے زیادہ بااثر ہو گئے ہیں کہ پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام ہے ۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات فیک ہے ،ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں