خانیوال:سیوریج عرصہ دراز سے بند، بیماریاں پھیلنے لگیں
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )بلالی مسجد سمیت دیگر تمام گلیوں میں سیوریج عرصہ دراز سے بند، بیماریاں پھیلنے لگی’کئی بار شکایات درج کروائی گئی ۔۔۔
مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی’اہل علاقہ نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا نواحی علاقہ کالونی نمبر3کی تمام گلیاں جوہڑکا منظر پیش کررہی ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی کھڑا ہے جس کے باعث نمازیوں کو دشواری کا سامنا ہوتا ہے اہل علاقہ کے مطابق کئی بار شکایت درج کروائی گئی ۔ صفائی نہ ہونے کے برابر ہے اہل علاقہ نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔