زرداری اور بلاول دونوں ایک پیج پر ہیں:رضاربانی کھر

زرداری اور بلاول دونوں ایک پیج پر ہیں:رضاربانی کھر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )سابق وفاقی وزیرمملکت برائے کامرس وسابق ممبرقومی اسمبلی ملک رضاربانی کھر نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلاف کی باتیں کرنے والے سن لیں۔۔۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں ایک پیج پر ہیں،کوئٹہ جلسے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلاف کا تاثر زائل ہوگیا ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے ڈیرہ پرآئے عوامی وفوداورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد اور اداروں کی بالادستی ،جمہوریت کے تسلسل کی سیاست کی ہے ،عوام کی خدمت عبادت ہے ،اپنے دورمیں حلقہ انتخاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کام کیاہے ،پاکستان کی اساس جمہوریت کے تسلسل ترقی خوشحالی عوام کے حقوق کی آواز کا دوسرانام پاکستان پیپلز پارٹی ہے،آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست نے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام اورڈیفالٹ ہونے سے بچایا،انہوں نے کہاپاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کوایٹمی بنیاد دی،سی پیک موٹرویزاوردیگر عالیشان پروگرام دیئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں