سبزیوں کی کاشت کے رقبہ میں کمی سے قیمتوں میں اضافہ

سبزیوں کی کاشت کے رقبہ میں کمی سے قیمتوں میں اضافہ

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) باگڑ سرگانہ اور اس کے گردونواح میں سبزیوں کی کاشت کے رقبہ میں نمایاں کمی ہوئی ۔۔۔

جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ،کسان رہنما محمداسد نے کہا ہے کہ کاشتکار متبادل فصلیں کاشت کرنے پر توجہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں پورا سال کمی نہیں آ سکی اور لوگ مہنگی سبزیاں خرید کر کھانے پہ مجبور ہیں بعض علاقوں میں کئی کئی روز تک دکانوں اور مارکیٹ میں سبزیاں دستیاب بھی نہیں ہوتی دکاندار گلی سڑی سبزیاں بھی منہ مانگے داموں فروخت کر رہے ہوتے ہیں اگر ان علاقوں کے کسان دوبارہ تسلسل کے ساتھ سبزیوں کی کاشت پرتوجہ دینا شروع کر دیں تو نہ صرف صاف ستھری سبزیاں لوگوں کو میسر ہوں گی بلکہ قیمتوں میں بھی کمی آجائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں