ضلعی ہسپتال وہاڑی میں ایڈز سے بچاؤ پرآگاہی سیمینار
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی کے ریسورس سنٹر میں ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار ۔
مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار نے کہا کہ حکومت پنجاب ایڈز سے بچاؤ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ہماری بھی معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ایڈز کی روک تھا م اور پھیلاؤ سے بچاؤ بارے لوگوں کو آگاہی دیں جس کیلئے محکمہ صحت اورسماجی تنظیموں سمیت معاشرے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس جان لیوا مرض سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اجاگرکرنے کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ وہ بہتر زندگی بسر کرکے اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔ دیگر مقررین نے ایڈز سے بچنے کے آسان طریقے بتائے کہ عوام استعمال شدہ سرنج اور بلیڈ وغیرہ کا استعمال ہر گز نہ کریں طبی آلات انفیکشن سے صاف ہونے چاہئیں ،جسم پر نقش و نگار کرانے سے پرہیز کریں۔