مسلح افراد کا دھاوا، ماں بیٹی پر اینٹوں ، ڈنڈوں سے تشدد

مسلح افراد کا دھاوا، ماں بیٹی پر اینٹوں ، ڈنڈوں سے تشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مسلح افراد کا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خاتون کے گھردھاوا، ماں بیٹی کو ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں کے وارسے شدید زخمی کر کے فرار۔۔۔

شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی،بھاری مقدار میں دیسی شراب،لہن سمیت آلات کشید برآمد کر لیے گئے ، تھانہ دائرہ دین پناہ کے چک نمبر 145ایم ایل میں غلام یاسین کے گھر چادراورچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سنگا برادری کے محمد خان ،احمدخان، اشرف عباس، ہاشم، فاطمہ، ظفراور احمد خان مسلح ڈنڈے سوٹے اور اینٹیں داخل ہو گئے اور گھر میں موجود غلام یاسین کی بیوی حسینہ بی بی اور بیٹی پروین بی بی کو ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،خواتین کے شور اور اہل علاقہ کے آنے پر ملزم فرار ہو گئے ۔ادھر پولیس تھانہ صدر نے مخبری پر موضع کھائی سوئم میں کمادکی فصل میں شراب کی چالو بھٹی لگا کر شراب کشید کرنے والے بھٹی مالک غلام مرتضی سندیلہ کوگرفتارکرلیا اور موقع سے 28 لیٹرتیار شراب اور ایک سو لٹر لہن شراب سمیت آلات کشید برآمد کر لیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں