ٹیوب ویل کنکشن منقطع ،فصلیں تباہ ہونیکا خدشہ :ذوالفقار اعوان
وہاڑی(نمائندہ دنیا )مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے بلاجواز ٹیوب ویل میٹر اتارے جارہے ہیں ٹیوب ویل کنکشن منقطع ہونے کے باعث کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے اور۔۔۔
گندم کا ٹارگٹ بھی اس مرتبہ پورا نہیں ہو پائے گا ،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے معاملے پر ازخود نوٹس لیں اور کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوریوالہ اور وہاڑی کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر ویمن ونگ پاکستان کسان اتحاد خالدہ سلدیری،کلیم مشتاق،انور سجاد،اقبال وصلی،عبدالغفور بھٹی اور دیگر موجود تھے مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے اور ناجائز مقدمات درج کئے جارہے ہیں کاشتکاروں کے ساتھ ظلم بھی ہورہا ہے اور منافقت بھی کی جارہی ہے پولیس کی جانب سے ناجائز اور جھوٹے مقدمات درج ہورہے ہیں۔ واپڈا حکام کاشتکاروں کے ٹیوب ویل کنکشن منقطع کررہا ہے اور کھاد مافیا کاشتکاروں کو بلیک میں کھاد فروخت کررہا ہے ۔