دربار شاہ شمس تبریزؒ کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کریں، عامر خٹک

 دربار شاہ شمس تبریزؒ کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کریں، عامر خٹک

ملتان(وقائع نگارخصوصی)کمشنر انجینئر عامر خٹک نے دربار شاہ شمس تبریزؒ کی اپ گریڈیشن اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لنگر خانہ، مہمان خانہ، مسجد کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے اور دوران تعمیر مزارات پر آنے والے افراد کیلئے الگ اہتمام بھی کیا جائے ۔ قبل ازیں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ لینڈ کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔ تمام محکمے انسداد ڈینگی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔ سموگ کے خاتمے کیلئے سیکر آر ٹی ایز، محکمہ ماحولیات ، محکمہ زراعت ، ٹریفک پولیس جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ کوڑا جلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں یوریا کھاد کی کمی نہیں ہے مگر پریشان ہو کر ذخیرہ کرلینے سے مارکیٹ کا توازن خراب ہوتا ہے ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو کہا کہ نیلامی کے عمل کو مانیٹر کریں، ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں