ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بیکریز،سٹوروں کو جرمانے
ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈہ لاڑ چوک شیر شاہ ملتان میں بیکری کو مٹھائی کی تیاری میں رنگ کاٹ کا استعمال کرنے ، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اسی طرح نیو غلہ منڈی ملتان میں ناقابلِ سراغ ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے ، خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر کریانہ سٹور کو 15 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ پیروالہ، خانیوال میں ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک اور کھلے اجزاء کا استعمال کرنے ، فریزر میں باسی خوراک کی موجودگی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید کنال روڈ بورے والا میں بیکری آئٹمز کی تیاری میں خراب انڈوں کا استعمال کرنے ، صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سویٹس یونٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
ض