27پولیس افسروں کی ترقی ،بیج لگانے کی تقریب کا اہتمام

27پولیس افسروں کی ترقی ،بیج  لگانے کی تقریب کا اہتمام

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) آئی جی پنجاب کے احکامات پر ضلعی پولیس افسروں ، اہلکاروں کی ترقیاں۔ ڈی پی او حسام بن اقبال نے۔۔

 تقریب میں ایک روز میں ستائیس پولیس افسروں کو ترقی کے بیج لگائے ۔ترقی پانے والے نو سب انسپکٹر،چھ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور بارہ ہیڈ کانسٹیبلان کو ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن ناصر جاوید رانا نے انکی فیملی کے ہمراہ پروموشن بیج لگائے ۔ سب انسپکٹر ترقی پانے والوں میں اسلم طاہر، نذیر احمد،برکت علی، عبدالغفار ، جاوید اقبال ،ظفر اقبال، وسیم اکبر، محمد اسلم اور محمد نواز شامل ہیں۔اے ایس آئی ترقی پانے والوں میں اختر حسین ، محمد ارشاد ، نذر میراں محمد رمضان ، محمد عمران اور محمد قیصر شامل ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبلان بننے والوں میں عابد علی، عرفان علی،شہباز نذیر،عامر سعید،محمد عمران، لیاقت حسین، محمد اشرف ، محمد آصف ، محمد شاہد ، مہدی حسن ،عبدالمالک اور محمد ذوالفقار شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہا کہ محکمانہ ترقی فرض شناس ملازمین کا حق ہے اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر خالصتاً میرٹ پر ملازمین کی ترقیوں کا عمل تسلسل سے جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں