تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کی جارہی، محمد ساجد
دھنوٹ(نامہ نگار) و ڈسٹرکٹ چیف آفیسر ضلع کونسل لودھراں کے حکم کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
دھنوٹ شہر میں بھی اس سلسلے میں متعدد بار اعلانات کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد بار دکانداروں کو وارننگز بھی دی جا چکی ہیں ۔ مگر تاحال تجاوزات کے خاتمے پر توجہ نہیں دی جا رہی ۔ جو دکاندار تجاوزات کے زمرے میں پایا گیا اسے جرمانے کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد ساجد انسپکٹرتجاوزات اربن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔