سکندرآباد، عمیر گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزم گرفتار
سکندرآباد(نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس کی عمیر عرف بلا گینگ کے خلا ف بڑی کاروائی سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار ۔۔
جدیداسلحہ8موٹرسائیکل لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون ہزاروں روپے نقدی برآمد پولیس نے ڈکیتی چوری ہونیوالے موٹرسائیکل مالکان کے حوالے کردیئے شازیہ ایڈوکیٹ سمیت شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کے ا یس ایچ او زاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے عمیر عرف بلا گینگ جوکہ سرغنہ ہے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جدید اسلحہ شہریوں کی چوری ڈکیتی کی ہوئی 8موٹرسائیکلیں لاکھوں روپے مالیت کے اینڈ رائیڈ موبائل فون ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی گرفتار ملزماں سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ڈ ی ایس پی مرتضیٰ سیال ایس ایچ او زاہد نے برآمد ہونیوالی 8موٹرسائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردیں۔