انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا، ہوم اکنامکس کالج کی پہلی پوزیشن
ملتان ( خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرایجویٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ ملتان میں انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا ہوم اکنامکس کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔
اس سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ گرایجویٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ میں سپورٹس گالا منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ ،گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس ،گورنمنٹ زینب گریجویٹ کالج چوک شہیداں ،گورنمنٹ فاطمہ جناح گرایجویٹ کالج برائے خواتین معصوم شاہ روڈ ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مظفر آباد ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم کی طالبات نے حصہ لیا۔ اور ان کے مابین رسہ کشی کے مقابلے ہوئے سپورٹس گالا تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ ملتان مسز بلقیس ریحانہ بخاری نے کی، مہما ن خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ملتان زاہد عباس تھے ۔