ملتان آمد پر سراج الحق کا بھرپور استقبال کیا جائیگا،صفدر ہاشمی
ملتان(خبرنگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے سراج الحق کا ملتان میں عظیم الشان استقبال ہوگا۔۔
تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان این اے 149 کے انتخابی کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے ایک روزہ دورہ ملتان کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یہ واضح ہوچکا ہے کہ اب قوم کو بیدار ہونا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان تیار ہیں ہم گھر گھر جائیں گے اور ترازو نشان، جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے ۔ ان 76 سالوں میں سب جماعتوں نے ملک کو لوٹا ہے ملکی تباہی معاشی بدحالی کی ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہیں۔ الیکشنز میں کسی کو انوکھا لاڈلا بنا کر پیش نہ جائے یہ سب کاغذی شیر ہیں۔