نشتر ہسپتال روڈ گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل

نشتر ہسپتال روڈ گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال روڈ سیوریج کے گندے پانی کا جوہڑ بن گیا، نجی کلینکس اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کا بھرپور احتجاج۔۔

، پی ایم اے کی جانب سے شدید مذمت تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال روڈ پر قائم دوست پلازہ کے سامنے سیوریج کا گندہ پانی گزشتہ ایک ہفتہ سے کھڑا ہے جبکہ نشتر روڈ اور دوست پلازہ میں قائم نجی کلینکس اور ہسپتال آنے والے مریضوں لواحقین سمیت ڈاکٹروں کو شدید اذیت کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز نجی کلینک کے ڈاکٹروں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ گندے پانی کے جوہڑ کے باعث انفیکشن پھیل رہا ہے جبکہ متعلقہ محکمے بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود خاموش ہیں اور پلازہ انتظامیہ بھی کوئی ایکشن نہیں لے رہی ،ڈاکٹرز و سول سوسائٹی نے کمشنر ملتان عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر اس مسئلے کو حل کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں