ریلوے ہسپتال،تالو کٹے افرا د کیلئے فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح

ریلوے ہسپتال،تالو کٹے افرا د کیلئے  فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح

ملتان(خبرنگارخصوصی)کریسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام ملتان ریلوے ہسپتال میں ہونٹ تالو کٹے افراد کیلئے لگائے گئے فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان لاکھو نے مریض بچوں کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ریلوے ہسپتال ڈاکٹر ماہ منیر، فری پلاسٹک سرجری کیمپ کے کوآرڈی نیٹر محمد افضل سپرا، ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر الیاس انور شیخ، محمد اعظم چودھری، عمران خالد، ڈی ایم او ریلوے ہسپتال ڈاکٹر عبد السمیع اور لیو کلب کے ممبران ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان لاکھو نے مریضوں سے ملاقات کی اُن کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کی ریلوے کے عملہ کو ہدایات دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں