وہاڑی ،تیلدار اجناس کے حوالے سے کسان میلے کا انعقاد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ریڈک وہاڑی کے زیر اہتمام تیلدار اجناس کے حوالہ سے کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر چیف کوآرڈی نیٹر ریڈک وہاڑی میاں فہد احسان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر رمضان عاصی اور دیگر شرکاء موجود تھے کسان میلہ میں تیلدار اجناس کی پیداواری ٹیکنالوجی ، کھادوں کے استعمال اور بیماریوں سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی گئی ۔