انسداد پولیومہم کی پیشگی تیاریاں کی جائیں :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

انسداد پولیومہم کی پیشگی تیاریاں کی جائیں :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت گزشتہ پولیو مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں 100 فیصد سے زائد ہدف حاصل کرنے پر افسروں اور پولیو ورکرز کو شاباش دی گئی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پولیو ٹیموں کو سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت دی-اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، افسران صحت،نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 6 لاکھ 14 ہزار505 بچوں کو قطرے پلائے گئے -انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ مہم کے کئے پیشگی تیاریاں بھی کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں