نادہندگان کے کنکشن فوری منقطع کئے جائیں،عظمت علی

نادہندگان کے کنکشن فوری منقطع کئے جائیں،عظمت علی

ملتان (خصوصی رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوبہاولپور سرکل عظمت علی خان نے کہا ہے کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھاجائے اور واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی بند کی جائے ۔

بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے وصول کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر کہروڑ پکا ڈویژن عاصم رشید اور ایس ڈی او زسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی فی الفور منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارے جائیں اور مکمل واجبات /بلوں کی ادائیگی تک کنکشنز بحال نہ کئے جائیں ۔ رننگ نادہندگان سے ماہانہ ریکوری اہداف حاصل کرنے کے لئے روزانہ بیج وائز فہرستوں پر آپریشن کیاجائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں