اقوام متحدہ مظلوموں کی حفاظت میں ناکام، ڈاکٹر رشید احمد

اقوام متحدہ مظلوموں کی حفاظت میں ناکام، ڈاکٹر رشید احمد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی فوج کے مظالم اور جارحیت کی مذمت کے سلسلہ میں ایک سیمینار بعنوان\"سر زمین فلسطین اور صیہونی تسلط\"منعقد ہوا۔

سیمینارسے ڈاکٹر رشیداحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر زمین فلسطین پر بہت سے انبیاء تشریف لائے ۔بنی اسرائیل پر اللہ تعالیٰ نے بہت سے انعامات کیے لیکن وہ اللہ کے احکامات سے انحراف کرتے رہے ۔اپنی شریعتوں کو بدلنے اور ان میں تحریف کرنے کا جرم کرتے رہے ۔ وہ اپنے نبیوں کو جھٹلاتے یہاں تک کہ قتل انبیاء کے بھی مرتکب ہوئے ۔مسلمانوں کو اس کا جائزہ لینا چاہیے کہ صیہونیوں کے ظلم اور بربریت کے پیچھے کون سی طاقت ہے ۔ ڈاکٹر رشید احمد نے واضح کیا کہ دنیا کے عام یہودی اور ان کے مذہبی راہنما اس دور میں ریاست بنانے کو خلاف مذہب تصور کرتے ہیں۔ صیہونیت ایک سیاسی تحریک ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والی اشرافیہ بھی اس تحریک میں صیہونیوں کی معاون ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں