پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،8جواری پکڑ لئے

پولیس کا قمار بازی کے اڈے  پر چھاپہ،8جواری پکڑ لئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ) پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،8جواری پکڑے گئے ،داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم سمیت قیمتی موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیے گئے۔۔۔

 تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے گزشتہ شب گرلز کالج کے عقبی طرف چھکا جوا کھیلنے والے قمار بازی کے اڈا پر چھاپہ مارا اور چھاپہ کے دوران 8جواریوں جمشید یوسف زئی، اشرف تیلی، منصور انصاری، ریحان شاہ،محمد حسین رحمانی، مبین انصاری ،ضیا الحسن شاہ اورراشد پٹھان کو حراست میں لے لیا اور داؤ پر لگی 16800 روپے کی رقم اور5 قیمتی موبائل فون لڈو چھکے بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں