مضرصحت،زائد المعیاد اشیا کی فروخت پر محکمہ فوڈ کے چھاپے

مضرصحت،زائد المعیاد اشیا کی فروخت پر محکمہ فوڈ کے چھاپے

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لکڑ منڈی روڈ اور آفاق خان چوک بورے والا میں 2 سپر سٹورز پر چھاپے ، چیکنگ کے دوران گودام اور کریانہ سٹور میں ایکسپائری مشروبات کی بھاری مقدار پائی گئی، سینکڑوں لٹر ناقص مشروبات بوریوالا اور اطراف میں چھوٹے کریانہ اور ڈرنک کارنرز پر سپلائی کی جانی تھیں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت مشروبات تلف کردیں۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔ اسی طرح حسن سوالی چوک اور پرانہ شجاع آباد روڈ پر واقع 2 واٹر پلانٹس کو پانی میں آرسینک پائے جانے پر اصلاح تک کام سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام تک مضر صحت خوراک کی ترسیل کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں