کھاد گوداموں کا مانیٹرنگ شیڈول مرتب کیا جائے ،رضوان قدیر

کھاد گوداموں کا مانیٹرنگ شیڈول مرتب کیا جائے ،رضوان قدیر

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر رضوان قدیر نے کھاد فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی محکموں اور محکمہ زراعت کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں کھاد فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر میں کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے گوداموں کی انسپکشن کر کے ریکارڈ مرتب کیا جائے اور کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھادڈیلرز کو کڑی ہدایات جاری کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد کے سرکاری ریٹس پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ ہول سیل پوائنٹس پر کھاد فراہمی یقینی بنائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مہم کی کڑی مانیٹرننگ جاری ہے ،اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارکر سرکاری ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز سبزی منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر رضوان قدیر نے اشیاء خوردونوش کے ریٹس اور مارکیٹ میں ترسیل سسٹم پر بریفنگ لی۔ رضوان قدیر نے سبزی منڈی میں مثالی صفائی اور فوری تجاوزات کے خاتمے کا حکم بھی جاری کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں