کوٹ ادو:کمیٹی ملازمین کی ہڑتال جاری ،کچرے کے ڈھیر

کوٹ ادو:کمیٹی ملازمین کی ہڑتال جاری ،کچرے کے ڈھیر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، عملہ صفائی کی ہڑتال سے پورا شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا۔۔۔

گندگی کے انبار، گلیوں میں گندے پانی کے جوہڑ، شہریوں شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے ، میونسپل کمیٹی کے ملازمین ماہ اکتوبر،نومبر اوردسمبرکی تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں جس پر عملہ صفائی نے 6روز سے ہڑتال کی ہوئی ہے ،صفائی نہ ہونے سے کوٹ ادو سٹی کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے ہیں جسکی وجہ سے شہر بھر میں بد بو اور تعفن پھیل گیا ہے ،ریلوے روڈ،تھانہ روڈ،تھانہ چوک، نقدآباد، منڈی مویشی روڈ،نور شاہ روڈ،نزد مدرسہ مظاہرالعلوم،لائن پار محلہ غریب آباد،ضیاء کالونی،سینما روڈ،محلہ نورے والہ،گلی یونین کونسل نمبر1والی،گلی نعیم خان بلوچ والی،گلی ڈاکٹر جبار والی گندگی سے بھرے ہوئے ہیں جو کہ فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر چکے ہیں جبکہ لائن پار گلی مولا بخش والی،گلی رحیم الدین والی،گلی ڈاکٹر قاضی امجدوسیم والی، وارڈ نمبر 1میں گلی وحید خان ٹھیکیدار والی،ملحقہ گیٹ اقبال پارک،مدرسہ شمس العلوم،گلی شیخ فیاض والی، مویشی منڈی کے کئی علاقوں سمیت بستی سندھی میں نکاسی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہے جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں ،متاثرہ ملازمین نے نگران وزیر اعلیٰ ،وزیربلدیات،سیکرٹری بلدیات، لوکل گورنمنٹ،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈی سی مظفرگڑھ سمیت چیف آفیسرکوٹ ادو سے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔چ

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں