نادہندگان کیخلاف آپریشن، 74بجلی چور پکڑے گئے

نادہندگان کیخلاف آپریشن، 74بجلی چور پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 74صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 47نئے مقدمات کا اندراج ہوا ۔بجلی چوروں کو50 لاکھ78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔6 دسمبر2023ء کوملتان سرکل میں18بجلی چوروں کو1582153 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور8 مقدمات درج ہوئے ۔ڈی جی خان سرکل میں 15 صارفین 553815 روپے جرمانہ اور18 مقدمات درج ہوئے جبکہ مختلف علاقوں سے 6افراد کو گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں2صارفین کو 135000 روپے جرمانہ عائد اور 2 مقدمات درج کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں