خانیوال، اوور سیز پاکستانیز کمیٹی اجلاس ، 2درخواستوں کا فیصلہ

 خانیوال، اوور سیز پاکستانیز کمیٹی اجلاس ، 2درخواستوں کا فیصلہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم نے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی اجلاس میں 5 درخواستوں کی سماعت کی شنوائی کے بعد 2 درخواستوں کا فیصلہ،3 پر آئندہ کیلئے سماعت مقرر کردی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز میاں چنوں،کبیروالا،پولیس،تعلیم و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت اے ڈی سی آر نے رہ جانے والی تینوں درخواستیں قانونی تقاضے پور کرکے کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سمندر پار پاکستانیوں کے ملک میں مسائل حل کرنے کے واضح احکامات ہیں تمام درخواستیں پر فریقین کی شنوائی کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے ،کیسز کو مقررہ مدت میں نمٹانے کے لئے محکمہ رپورٹس جلد پیش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں