پی پی وومن ونگ بھرپور انتخابی مہم چلائے گی،عابدہ بخاری

پی پی وومن ونگ بھرپور انتخابی مہم چلائے گی،عابدہ بخاری

ملتان(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی وومن ونگ کی صدر عابدہ بخاری نے عام انتخابات کے سلسلے میں ملتان شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ میں سٹی ونگ کی عہدیداران کشور خان لودھی، رقیہ نعیم، شازمہ بی بی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وومن ونگ کے یونٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ان چاروں یونٹس کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔ عابدہ بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ملتان میں سرپرائز دے گی اور عام انتخابات میں ملتان میں تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرئے گی۔ انہوں نے کہا ووٹ صرف اور صرف عوام نے دینا ہے اور عوام بلاول بھٹو کو اقتدار میں لانے کے خواہشمند ہیں اس لئے عوام اب کسی کو اقتدار پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔ عابدہ بخاری نے کہا کہ اس وقت عوام کا سب سے بڑا مسلہ مہنگائی ،بے روزگاری اور بد امنی ہے یہ سب کچھ ن لیگ کی حکومت کے تحائف ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس کیونکہ وزارت خارجہ کی زمہ داریاں تھیں اس لئے آج پاکستان کا وقار پوری دنیا میں مقبول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں